Buy website traffic cheap


دوست دوست نہ رہا، امریکہ اور بھارت آمنے سامنے آ گئے

دوست دوست نہ رہا، امریکہ اور بھارت آمنے سامنے آ گئے ہیں بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے بھارت کو دھمکی دی ہے کہ اس نے ملیریا کی دوا نہ دی تو جوابی کارروائی کےلیے تیار ہے۔برطانوی میڈیا کےمطابق گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں بریفنگ کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ بھارت نے تجارت میں امریکا سے بہت فائدہ اٹھایا ہے، پھر بھی اگر وہ دوا دینے سے انکار کرے گا تو حیرانی ہوگی۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم مودی سے بات کی ہے، دیکھتےہیں کہ کیا فیصلہ ہوگا، یقیناً اگر بھارت نے اجازت نہ دی تو جوابی اقدام کریں گے۔

خیال رہے کہ ادھر انڈین کاؤنسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی جانب سے بھی لوگوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ  ملیریا کی دوائی کو کووڈ-19 سے بچاؤ کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔جبکہ دوسری جانب اس دوائی سے مریضوں کے صحت یاب ہونے کی خبریں بھی اخبارات کی زینت بن رہی ہے ۔