Buy website traffic cheap


کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والا سمارٹ ہیلمٹ

لاہور(ویب ڈیسک) چینی ماہرین نے کرونا وائرس کی تشخیص کرنے والا سمارٹ ہیلمٹ تیار کر کے اس کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس افسروں کو جدید ہیلمٹ دے دیئے گئے ہیں تا کہ وہ متاثرہ افراد کی شناخت کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر سکیں، اس مرض کا خوف اس قدر پھیل گیا ہے کہ لوگ ٹیسٹ کروانے سے بھی ڈرتے ہیں۔ تاہم چینی ماہرین نے ایسا سمارٹ ہیلمٹ تیار کر لیا ہے جو کرونا کے مریض کی فوری نشاندہی کر دیتا ہے یوں اس بیماری کے پھیلاو میں کافی کمی آ رہی ہے۔ یہ ہیلمٹ جسم کا درجہ حرارت اور کرونا وائرس کی دیگر علامات کو باآسانی پکڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سمارٹ ہیلمٹ کی مدد سے مریض کی شناخت آسانی سے ہوجائے گی، پولیس افسر نے ہیلمٹ کا تجربہ بھی کر کے دکھایا۔