Buy website traffic cheap


واٹس ایپ زیادہ استعمال کرنے والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

لاہور(ویب ڈیسک) واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ جو لوگ واٹس ایپ پر زیادہ وقت گزارتے ہیں ان کی صحت کے لئے یہ عمل بہت اچھا ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق : انٹرنیشنل جنرل آف ہیومن کمپیوٹر اسٹیڈیز میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق سوشل میڈیا پر وقت گزارنا صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیا جاتا ہے لیکن واٹس ایپ پر گفتگو کو تحقیق میں صحت کے لیے مفید قرار دیا جا رہا ہے۔ تحقیق کے مطابق واٹس ایپ پر روزانہ لوگ جتنا وقت گزارتے ہیں وہ اتنا ہی خود کو کم تنہا سمجھتے ہیں جبکہ ان کی خود اعتمادی میں بھی اضافہ ہوتا ہے جس کی وجہ اپنے دوستوں اور گھر والوں سے قربت کا احساس بڑھتا ہے۔ اس تحقیق میں 200 کے قریب افراد کے انٹرویو کیے گئے جن میں 158 خواتین جبکہ 42 کے قریب مرد شامل تھے، ان افراد میں زیادہ تر لوگوں کی عمر 25 سال تھی۔