Buy website traffic cheap


شادی سے انکار پر 26 سالہ لڑکی کو کزن نے قتل کردیا

سرگودھا:سرگودھا میں شادی سے انکار پر 26 سالہ لڑکی کو اس کے کزن نے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق عزیز کالونی کی رہائشی نائلہ بی بی کا رشتہ اس کے اہل خانہ نے اس کے کزن کی بجائے کسی اور جگہ طے کردیا تھا۔

اہل خانہ کے مطابق ملزم عرفان مقتولہ نائلہ سے شادی کا خواہش مند تھا، رشتے سے انکار پر عرفان اپنے ساتھی کے ہمراہ نائلہ کے گھر میں داخل ہوا اور اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

تھانہ سیٹلائٹ ٹاون پولیس نے 2 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔