Buy website traffic cheap


رونا وائرس:بھارت متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر آگیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 90 ہزار سے زیادہ کیسزرپورٹ ہونے کے بعد عالمی وبا سے متاثرہ ملکوں کی فہرست میں بھارت نے برازیل کو پیچھے چھوڑ کر دوسرے نمبر پر آگیا ہے. کورونا وائرس کے کیسز کے اعتبار سے متاثرہ ملکوں کی عالمی فہرست میں امریکہ پہلے، بھارت دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ پاکستان میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے شکار تین مریض ہلاک اور لگ بھگ 400 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اسی طرح برطانیہ میں مئی کے بعد ریکارڈ 2988 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں.

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کورونا وائرس سے متاثرہ ملکوں کی فہرست میں برازیل کو پیچھے چھوڑ کر دوسرے نمبر پر آگیا ہے بھارت میں پیر کے روز کورونا کیسز کی کل تعداد 42 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جو دنیا میں امریکہ کے بعد کسی بھی ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے امریکہ میں اب تک 60 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں.

کورونا سے متاثرہ ملکوں کی عالمی فہرست میں برازیل کا دوسرا نمبر تھا تاہم اب بھارت میں برازیل کے مقابلے میں 70 ہزار کیسز زیادہ ہیں بھارت کی وزارتِ صحت کے مطابق پیر کو مزید 90 ہزار 802 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد کیسز کی کل تعداد 42 لاکھ چار ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے. بھارت میں اموات کی شرح میں کمی آ رہی ہے تاہم گزشتہ ایک ہفتے کے دوران روزانہ ایک ہزار سے زیادہ مریض ہلاک ہو رہے ہیں پیر کو بھی ایک ہزار16 مریض ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد بھارت میں ہلاکتوں کی کل تعداد 71 ہزار 642 تک پہنچ گئی ہے.