Buy website traffic cheap


بچوں میں کورونا سے متعلق احتیاط کی ہدایات جاری

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے بچوں میں کورونا سے متعلق احتیاط کی ہدایات جاری کردیں۔

عالمی ادارہ صحت نے بچوں میں ماسک کے استعمال سے متعلق درجہ بندی کی ہے جس میں 5 سال سے کم عمر ، 6 سے 12 سال اور 12 سے زائد عمر کے بچے شامل ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں، ضروری ہو تو والدین 5 سال سےکم عمر کے بچوں کو ماسک پہننے میں مدد کریں۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ اسکول یا گھر سے باہر جاتے وقت 6 سے 12 سال کی عمر کے بچے ماسک پہنیں، کورونا سے متعلق 12 سال سے زائد کے بچے بڑوں کی طرح احتیاط اختیار کریں۔

عالمی ادارہ صحت نے مزید کہا ہے کہ بچوں کو کھیل کے میدان میں کھیلتے ہوئے ماسک نہیں پہننا چاہیے، بچوں کیلئے کھیل کی سرگرمیوں میں کورونا گائیڈ لائن کا خیال رکھا جائے جب کہ اسکول میں بچوں کیلئے کھیل کے دوران ایک میٹرکا فاصلہ رکھا جائے۔

اسکولوں میں ساتھ کھیلنے والے بچوں کی تعداد میں کمی کی جائے۔ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ بچوں کو ہاتھ صاف رکھنے کی سہولت اور اس کے استعمال کی ترغیب دی جائے۔