Buy website traffic cheap

coronavirus

کورونا چوتھی لہر ،مزید 67افراد جان کی باز ہار گئے

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس میں ایک بار پھر تیزی سے اضافہ ہورہا ہے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا نے 67 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 49 ہزار 798 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3582 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 1,043,277 ہوگئی ہے جن میں سے 944,375 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 67 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 23 ہزار 529 ہوگئی ہے۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 7.19 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔