Buy website traffic cheap


کورونا سے آگاہی، بولیویا پولیس اہلکاروں کا انوکھا انداز

بولیویا پولیس اہلکاروں نے کورونا کاسٹیوم پہن کو عوام کو خبردار کیا، کورونا وائرس نامی وبا نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے اوراس جان لیوا وائرس سے اب تک ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

مشکل کی اس گھڑی میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کورونا وائرس کو مات دینے کے لیے میدان میں آگئے ہیں اور کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے بھی آگاہی فراہم کرنے میں پیش پیش ہیں۔
بولیویا میں کورونا وائرس سے آگاہی دینے کے لیے پولیس اہلکاروں نے منفرد انداز اپنایا اور ’کورونا کاسٹیوم‘ پہن کر سڑکوں پر آگئے اور شہریوں کو کورونا وائرس سے خبردار کیا۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس سے اب تک 203 ممالک متاثر ہوچکے ہیں جس میں 1 لاکھ 2 ہزار سے زائد اموات اور17 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 3 لاکھ 76 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔