Buy website traffic cheap


جنوبی افریقہ ،جنگل کے بادشاہ کا سڑکوں پر راج

دنیا بھر میں جاری کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے لاک ڈاﺅن کی وجہ سے جانور شہری آبادی کی طرف آنا شروع ہو گئی ۔تفصیلا ت کے مطابق جنوبی افریقہ میں شیروں نے خالی سڑک پر ڈیرے جما لیے ہیں دنیا بھر میں عالمگیر وبا کے باعث نافذ لاک ڈاﺅن کا جانوروں نے فائدہ اٹھانا شروع کرد یاجنوبی افریقہ میں بھی جنگل کے متصل علاقوں میں جنگلی جانور دیکھے گئے۔

سڑکیں اور گلیاں سنسان ہونے کے باعث چہل قدمی اور غذا کی تلاش میں جانور انسانی آبادی کا رخ کررہے ہیں۔جنوبی افریقہ میں قائم پارک میں سیاحوں کی آمد نہ ہونے کی وجہ سے پارک کی سڑکیں خالی ہیںجبکہ پارک خالی ہونے کے باعث شیر سڑکوں پر لیٹ گئے اور سورج کی روشنی سے ’سن باتھ‘ لینے لگے۔