ایمرجنگ ایشیا کپ پاکستان کو جیت کیلئے کتنے رنز کی ضرورت ہے ؟؟
کراچی: ایمرجنگ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے گروپ میچ میں بنگلادیش نے جیت کے لیے پاکستان کو 310 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے جواب میں رضوان الیون کی بیٹنگ جاری ہے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیشی کپتان نورالحسن سوہان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مہمان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنائے۔بنگلا دیش کی جانب سے مصدق حسین نے 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 74 گیندوں پر 85 رنز بنائے اور ناٹ آو¿ٹ رہے جب کہ ذاکر حسن 69، یاسر علی چوہدری 56، نظم الشانتو 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے خوشدل شاہ نے 3 اور موسٰی خان نے 2 کھلاڑیوں وکٹیں حاصل کیں۔ یاد رہے کہ پاکستان نے اب تک ایونٹ میں دو میچز ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے اور دونوں میں کامیابی حاصل کی۔