Buy website traffic cheap


کرکٹ ٹیم کا دورہ منسوخ؛ وزیراعظم اور جیسنڈا آرڈن کا ٹیلی فونک رابطہ

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک روزہ کرکٹ میچ شروع ہونے سے چند گھنٹوں پہلے پاکستان کا دورہ ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس پر وزیراعظم جیسنڈا آرڈن اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے دورہ پاکستان ختم کرنے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے۔ گفتگو کے دوران میں نے ٹیم کو فراہم کی جانے والی سیکیورٹی اور سہولیات پر ا±ن کا شکریہ ادا کیا۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کا مزید کہنا تھا کہ میں جانتی ہوں کہ دورے کی منسوخی کا فیصلہ ہر اس شخص کے لیے حیران کن ہے جو میچ دیکھنے کے لیے پ±رجوش تھا لیکن کھلاڑیوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ آج نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والے پہلے ایک روزہ میچ کا آغاز ہونے ہی والا تھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی خدشات کے باعث دورہ ختم کرکے ٹیم کو فوری طور پر واپس بلانے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا۔