Buy website traffic cheap

پٹرول

اپوزیشن کی اداروں پر تنقید اپنی کرپشن سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے،عمران خان

اسلام آباد(ماینٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی اداروں پر تنقید اپنی کرپشن سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں حکومت نے اپوزیشن کی قرارداد پر بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شبلی فراز، اسد عمر اور فواد چوہدری آل پارٹیز کانفرنس کی قرارداد پر حکومتی موقف دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اے پی سی میں بیٹھے چہروں اور ان کے ذاتی مقاصد سے قوم آگاہ ہے۔ پہلے ہی بتا دیا تھا یہ سارے اپنے مفادات کی خاطر اکھٹے ہوجائیں گے۔ اپوزیشن کی اداروں پر تنقید اپنی کرپشن سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، ملک کے تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام رہے ہیں۔