Buy website traffic cheap

محمد بن سلمان

شہزادہ محمد بن سلمان دورہ مکمل کرنے کےبعد پاکستان سے روانہ

لاہور(ویب ڈیسک): سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئے ہیں ، ایوان صدر سے روانگی کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے انہیں الوداع کیا ۔تفصیل کے مطابق سعودی ولی عہد کی واپسی کے موقع پر وزیراعظم پاکستان شاہی مہمان کی گاڑی چلارہے ہیں ، ایوان صدر سے روانگی کے موقع پر سعودی ولی عہد نے کابینہ اراکین سے الوداعی مصافحہ کیا۔ اس سے قبل سعودی ولی عہد وزیراعظم پاکستان کے ہمراہ بگھی میں ایوان صدر پہنچے تھے جہاں انہیں ’نشان پاکستان‘ ایوارڈ سے نوازا گیا اور صدر مملکت نے ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اپنا دورہ پاکستان مکمل کر کے اب اپنے اگلے دورہ ملائیشیاکیلئے روانہ ہو رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان خود گاڑی چلا کر انہیں نور خان ایئر بیس لے جارہے ہیں جبکہ اس موقع پر انتہائی سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں ۔ ایوان صدر میں معزز مہمان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس دوران صدر مملکت عارف علوی نے پاکستان کے سب سے اعلیٰ اعزاز نشان پاکستان سے نواز جبکہ اس موقع پر ایک پر وقار تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا ۔ ایوان صدر میں ہونے والی تقریب کا آغاز قومی ترانے اور تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد صدر مملکت نے محمد بن سلمان کو نشان پاکستان سے نوازا اور تقریب آگے بڑھی ۔ تقریب میں محمد بن سلمان نے مختصر خطاب بھی کیا ۔ظہرانے کے بعد ایوان صدر میں پاکستان کے بینڈ نے محمد بن سلمان کو عربی اور پاکستانی دھنیں بھی بجا کر سنائیں اور اس موقع پر ولی عہد بہت خوشگوار موڈ میں نظر آ ئے ۔