Buy website traffic cheap

فٹبال کلب

محمد بن سلمان نے فٹبال کلب خریدنے کی خبروں کی تردید کردی

لاہور(ویب ڈیسک): سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے وزیر اطلاعات نے معروف فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی 3.8 ارب پانڈ میں خریداری سے متعلق رپورٹس کی تردید کردی ہے۔غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق اس سے قبل رپورٹس میں کہا جارہا تھا کہ سعودی ولی عہد کی جانب سے مانچسٹر یونائٹڈ کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ مئی 2005 میں مانچسٹر یونائٹڈ کو اس کے موجودہ امریکی مالکان نے 79 کروڑ پانڈ میں خریدا تھا۔سعودی حکام کے مطابق ‘ولی عہد محمد بن سلمان کے مانچسٹر یونائیٹڈ کی خریداری کی خواہش کے حوالے سے رپورٹس میں صداقت نہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘مانچسٹر یونائیٹڈ کے حکام نے سعودی عرب کے پی آئی ایف (پبلک انویسٹمنٹ فنڈ) حکام سے اسپانسر شپ کے سلسلے میں ملاقات کی تھی لیکن اس حوالے سے بھی کسی قسم کا معاہدہ طے نہیں پایا’۔یورپی فٹبال کلب کی کاروباری قدر کو متعین کرنے والے ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ اس وقت یورپ کا مہنگا ترین فٹبال کلب بن چکا ہے۔بزنس سروس گروپ ‘کے پی ایم جی’ کی ایک رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں اسپین کے مشہور و معروف فٹبال کلب ریال میڈریڈ اور بارسلونا بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ای ایس پی این کی ایک رپورٹ کے مطابق انگلش کلب کی قدر اس وقت 3 ارب یورو سے زائد ہے جبکہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آنے والے کلب کی قیمت 2 ارب 89 کروڑ یورو ہے، اس کے علاوہ فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ٹیم بارسلونا کی قدر 2 ارب 68 کروڑ یورو ہے۔