Buy website traffic cheap

محمد بن سلمان

محمد بن سلمان وزیراعظم عمران خان کا پیغام مودی کو پہنچائیں گے

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان اپنے دوست ملکوں خاص طور پر بااثر ریاستوں کی مدد سے بیک چینل کے ذریعے بھارت سے موجودہ کشیدگی کو کم کرنے کیلئے کوششیں کررہا ہے۔معروف پاکستانی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، جو اس وقت بھارت میں ہیں، وزیر اعظم عمران خان کا بھارتی وزیر اعظم مودی کیلئے خصوصی پیغام لے کر گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم مودی کو بتائیں گے کہ پاکستان پلوامہ حملے کے حوالے سے تحقیقات میں ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے۔