Buy website traffic cheap


آئٹم نمبرز ہماری ثقافت کا حصہ نہیں ہیں، اریبہ حبیب

کراچی: اداکارہ اریبہ حبیب نے کہا ہے کہ فلموں میں دکھائے جانے والے آئٹم نمبرز ہماری ثقافت کا حصہ نہیں ہیں، ہمیں ان کی ضروت بھی نہیں ہے۔ احسن خان کے ساتھ اپنے انٹرویو میں اریبہ سے سوال کیا گیا کہ وہ آئٹم نمبرز گانوں میں پرفارمنس کا انتخاب کیوں نہیں کرتیں؟، انہوں نے جواب دیا کہ انہیں یہ پسند نہیں ہیں۔

ساتھ میں انہوں نے سوال اٹھایا کہ ہماری فلموں میں آئٹم نمبرز کی ضرورت نہیں ہوتی تو وہ یہ سب کیوں شامل کرتے ہیں؟انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اس طرح کے گانوں کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہاں اس کے ناظرین نہیں ہیں اور ہم انہیں پسند بھی نہیں کرتے۔

اریبہ حبیب نے ماہرہ خان کے گانے نوری کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ وہ بہت اچھا گیت ہے، تو میں اسے آئٹم نمبر کیوں کہوں؟ان کا کہنا تھا کہ ہماری فلموں میں مواد بہت اچھا ہوتا ہے، ہمیں آئٹم نمبرز کی ضرورت نہیں۔