Buy website traffic cheap


کسٹمز حکام کی کارروائی،23 کروڑ روپے کی چھالیہ اور کیمیکل برآمد

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کسٹمز کے اینٹی سمگلنگ ونگ نے شیخوپورہ میں ایک گودام پر چھاپہ مارکر 23 کروڑ روپے مالیت کی چھالیہ اور کیمکلز برآمد کر لیے۔

ترجمان کسٹمز کے مطابق کلکٹر کسٹمز باسط مقصود عباسی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کلکٹر سلمان جاوید کی سربراہی میں شیخوپورہ میں ایک گودام پر چھاپہ مارا گیا اور 23 کروڑ روپے مالیت کی سمگل شدہ چھالیہ، میٹھی چھالیہ اور مختلف فلیورز کے کیمکل برآمد کر لیے گئے۔

ترجمان کے مطابق مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔