Buy website traffic cheap

خون

خون میں موجود وٹامن ڈی کی کمی سے کئی امراض کی پیش گوئی ممکن

بیلجیئم(مانیٹرنگ ڈیسک) اگرچہ طبی ترقی سے صحت کے مستقبلیاتی منظرنامے کو جاننے میں بہت مدد مل رہی ہے۔ لیکن اب خون میں وٹامن ڈی کی کمی بیشی سے بالخصوص بزرگ افراد میں امراض کے شکار ہونے کی پیشگوئی اور سنگین کیفیت کا اظہار بھی کیا جاسکتا ہے۔
بیلجیئم کی لیووِن یونیورسٹی کے ڈاکٹر لین اینٹونیو نے یورپی سائنسدانوں کے اشتراک سے ایک مطالعہ کیا ہے جس میں خون میں تیرتے ہوئے وٹامن ڈی کے آزادانہ اجزا کی بنیاد پر مستقبل میں صحت کے مسائل، امراض کے خدشات اور موت تک کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکتی ہے۔ ڈاکٹر لین نے یہ تحقیق یورپی کانگرس برائے اینڈوکرائنولوجی کے بائیسویں اجلاس میں پیش کی ہیں۔

وٹامن ڈی مضبوط ہڈیوں کی اہم وجہ ہے۔ ساتھ ہی یہ کئی بیماریوں اور انفیکشن سے بھی بچاتا ہے۔ وٹامن ڈی کی کمی اس وقت عالمی مسئلہ بن چکی ہے اور خیال ہے کہ قریباً ایک ارب افراد میں وٹامن ڈی کی کمی ہے جو ان کے خون کے نمونوں میں دیکھی جاسکتی ہے۔

عمررسیدہ اور بوڑھے افراد میں وٹامن ڈی کی غیرمعمولی کمی ہوتی ہے اور یہ بہت سے مسائل کی وجہ بن سکتی ہے۔ ہمارے جسم میں وٹامن ڈی کی کئی اقسام ہوتی ہیں جنہیں میٹابولائٹس کہا جاتا ہے۔ اسی بنا پر لوگوں کے جسم میں وٹامن ڈی کی کمی بیشی نوٹ کی جاتی ہے۔انسانی جسم ایک طرح کی قبل از ہارمون قسم یعنی 25 ڈائی ہائیڈروکسی وٹامن ڈی سے 1,25 ڈائی ہائیڈروکسی وٹامن ڈی کی مدد سے وٹامن ڈی بناتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہی جسم میں اس وٹامن کی سب سے مو¿ثر قسم بھی ہے۔