Buy website traffic cheap


ڈیرن گف پاکستانی ٹیلنٹ کے گن گانے لگے

سابق انگلش ٹیسٹ اسٹار ڈیرن گف پاکستانی ٹیلنٹ کے گن گانے لگے۔
انٹرویو میں یارکشائرکاو¿نٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈیرن گف نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی شاندار صلاحیتوں کے حامل بولر ہیں،لاہور قلندرز کی قیادت بھی ان کیلئے خوشگوار تجربہ رہی۔

انھوں نے انتہائی پرجوش انداز میں فرنچائز ٹیم کی ذمہ داری سنبھالی، یقینی طور پر مستقبل میں وہ پاکستانی ٹیم کے بھی کپتان بنیں گے،پیسر میں صلاحیت ہے کہ وسیم اکرم کی طرح طویل عرصے تک پاکستان کیلیے پرفارم کرسکیں۔

انھوں نے کہا کہ حارث رو¿ف یارکشائر کے اسکواڈ میں اچھا اضافہ ثابت ہوئے، ان کی کارکردگی واقعی قابل ستائش ہے،پیسر کا طویل فارمیٹ میں تجربہ زیادہ نہیں مگر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں انھوں نے لاہور قلندرز، میلبورن اسٹارز اور ورلڈکپ میں پاکستان کیلیے بھی زبردست پرفارم کیا،میں یارکشائر کیلیے ان کی دستیابی کا خواہاں تھا،انھوں نے اپنا انتخاب درست بھی ثابت کیا

ساتھی کرکٹرز بھی حارث کے گرویدہ ہیں، انھوں نے بہت جلد ہمارے ماحول سے مطابقت پیدا کرلی اورفلیٹ پچز پر بھی زبردست پرفارم کیا، کینٹ کیخلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 5شکار بھی کیے، ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں یارکشائر کو حارث رو¿ف کے ساتھ شاداب خان کی خدمات بھی حاصل ہوں گی۔

گف نے کہا کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک بیٹر ہیں، وہ تینوں فارمیٹس میں بہترین انداز میں اننگز کو آگے بڑھاتے ہیں، البتہ رواں سال پی ایس ایل 7 کراچی کنگز کیلیے اچھی نہیں رہی،اگر دنیا کے بہترین بیٹرز کا ذکر ہو تو کین ولیمسن، ویراٹ کوہلی،جو روٹ اور بابر اعظم کے نام ذہن میں آتے ہیں،ٹاپ پوزیشن کیلیے ان چاروں میں ہی مقابلہ ہے۔