Buy website traffic cheap


دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی پروڈیوسر عمارہ حکمت کے ہاں بیٹی کی پیدائش

لالی ووڈ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی پروڈیوسر اور کمپنی، انسائیکلوپیڈیا کی سی ای او عمارہ حکمت کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

گزشتہ روز عمارہ حکمت نے اپنے مداحوں اور دوستوں کو بڑی خوشخبری دینے کے لیے انسٹاگرام کا رخ کیا۔انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ 27 اپریل کو ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔عمارہ حکمت نے بتایا کہ انہوں نے بیٹی کا نام ‘نوحہ اسد جمیل’ رکھا ہے۔پروڈیوسر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’دیکھو آج صبح کس نے ہماری زندگی میں انٹری دی۔‘

نوحہ اسد جمیل کی پیدائش پر ماہرہ خان، صوفیہ خان، فیروز خان سمیت کئی اداکاروں نے جوڑے کو مبارکباد دی۔واضح رہے کہ فلم کے ہدایت کار بلال لاشاری ہیں جبکہ اداکاروں میں فواد خان، حمزہ عباسی، ماہرہ خان، حمیمہ ملک اور گوہر رشید جیسے بڑے نام شامل ہیں۔فلم میں فواد خان نے مولا جٹ کا کردار ادا کیا جبکہ اداکار حمزہ علی عباسی نوری نتھ کے روپ میں نظر آئیں گے۔