Buy website traffic cheap


پنجاب کے بعد سندھ میں بھی رمضان بچت بازار نہ لگانےکا فیصلہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے بعد سندھ حکومت نے بھی کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر رمضان بچت بازار نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہجوم کی وجہ سے کورونا وائرس مزید پھیلنے کا خدشہ ہے اس لیے صوبے بھر میں رمضان بچت بازار نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ رمضان بچت بازار لگنے سے عوام کا رش بڑھ جائےگا۔انہوں نے کہا کہ فیصلہ شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ صوبے کی تمام سبزی منڈیوں میں بھی مزید سختی کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیر زراعت سندھ نے ہدایت کی کہ منڈیوں سے دکانوں، اسٹالوں پر پھلوں، سبزیوں کی ترسیل یقینی بنائی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ رمضان میں شہری سرکاری قیمت پر آن لائن سبزی اور پھل بھی منگوا سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز ہو چکی ہے جن میں سے 45 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔