Buy website traffic cheap


دپیکا کی شادی سے متعلق کی گئی پیش گوئی سچ ثابت ہوگئی

لاہور(ویب ڈیسک ) اداکارہ دپیکا پڈوکون کی شادی کے حوالے سے 6 سال قبل کی گئی پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی۔ میڈیا میں دپیکا پڈوکون کے 6 سال قبل سیمی گریوال کے شو میں دئیے جانے والے انٹرویو کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ٹیرو کارڈ ریڈر(نجومی) نے دپیکا کی شادی اور محبت کے حوالے سے کئی باتیں بتائیں جو سچ ثابت ہوئی ہیں۔ٹیرو کارڈ ریڈرنے کہا جس سے آپ کی شادی ہوگی وہ شخص بہت سمجھدار اور دولت مند ہوگا اور آپ سے بے حد محبت کرے گا۔ آپ کی محبت کی شادی ہوگی، اور آپ کی دعاو¿ں کے جواب میں آپ کو محبت سے نوازا جائے گا۔ ٹیرو کارڈ ریڈر کی جانب سے کی جانے والی پیشگوئی ہوبہو بالکل سچ ثابت ہوئی ہے دپیکا رنویر گزشتہ 6 سال سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اوررنویر میڈیا پر کئی بار دپیکا کیلئے اپنی محبت کااظہار کرچکے ہیں۔ایک اور ٹیرو کارڈ ریڈر مونیشاسنگھ نے بھی چند روز قبل دپیکا رنویر کی شادی اور مستقبل کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ رنویر دپیکا کے چہرے پر مسکراہٹ اور خوشیاں لانے کی وجہ بنیں گے اور لوگوں کی جانب سے کی جانے والی باتوں کو دونوں اپنے رشتے کے بیچ نہیں آنے دیں گے اس کے علاوہ دونوں اسٹارز کے درمیان دوستی کا رشتہ قائم رہے گا۔