Buy website traffic cheap


دیپیکا پڈوکون نے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

ممبئی : بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو ذہنی صحت کے مسائل کے حل کے لیے تعاون کرنے پر ایک اہم اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

اس حوالے سے حال ہی میں اداکارہ کو ٹائم 100 امپیکٹ ایوارڈز میں ایک اہم اعزاز سے نوازا گیا ہے۔دیپیکا پڈوکون نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔

اپنی انسٹا پوسٹ میں اداکارہ نے اپنے مداحوں کو اس خوشی کی خبر سے آگاہ کیا ہے کہ انہیں دنیا بھر کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی عالمی شخصیات کی فہرست میں شامل کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے دیپیکا پڈوکون نے 2015 میں لِو لانگ لائف کے نام سے ایک فانڈیشن کا آغاز کیا تھا، جو کہ ذہنی صحت کے مسائل اور ان مسائل کے حوالے سے بات کرنے کی اہمیت کے بارے میں لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے کام کرتی ہے۔