Buy website traffic cheap


قوم کے محافظ ہی محفوظ نہ رہے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بن قاسم کے علاقے میں نامعلوم ملزمان ٹریفک پولیس کے اے ایس آئی سے سرکاری اسلحہ اور نقد رقم چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بن قاسم شاہنواز گوٹھ میں ٹریفک پولیس کا اے ایس آئی سکندر ڈیوٹی پوری کرکے واپس گھر آرہا تھا کہ 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے اہلکار کو دھکا دیا جس سے وہ گر گیا پھر ملزمان نےاسلحہ کے زور پر اہلکار سے اس کا سرکاری پستول اور نقد رقم چھینی اور فرار ہوگئے۔

واقعہ کا مقدمہ متاثرہ اہلکار کی مدعیت میں بن قاسم تھانے میں درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔