Buy website traffic cheap


واٹس ایپ کا اَن سیوو ڈیٹا کو گوگل ڈرائیو سے ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کا اعلان

لاہور(ویب ڈیسک ) پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ نے تصدیق کی ہے کہ غیر محفوظ ( اَن سیوو) ڈیٹا کو گوگل ڈرائیو سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ڈیلیٹ کردیا جائے گا۔واٹس ایپ اسمارٹ فونز کی سب سے اہم ایپلی کیشن تصور کی جاتی ہے جوکہ پیغام رسانی کے ساتھ ساتھ ملٹی میڈیا شیئرنگ کا آسان ذریعہ ہے، واٹس ایپ نے اگست میں اعلان کیا تھا کہ وہ ’بیک اپ ڈیٹا‘ سے متعلق گوگل سے مل کر اہم تبدیلیاں کرنے والا ہے۔اب واٹس ایپ نے تصدیق کی ہے کہ 12 نومبر سے ایپلی کیشن کے وہ میسجز بشمول میڈیا جو ’سیو‘ نہیں کیے گئے انہیں گوگل ڈرائیو میں جگہ نہیں دی جائے گی اور سابقہ ’انَ سیوو‘ میسیجز کو اسٹوریج سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ڈیلیٹ کردیا جائے گا۔