Buy website traffic cheap


واٹس ایپ سے ڈیلیٹ کیے گئے میسجز کوپڑھنے کا آسان طریقہ

پیغام رسانی کیلئے استعمال کی جانے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ ہر تھوڑے عرصے بعد صارفین کی سہولت کے لیے کوئی نا کوئی نیا فیچر متعارف کرواتا رہتا ہے۔

سال 2017 میں اس ایپ نے صارفین کیلئے ‘ڈیلیٹ ایوری ون’ جیسا شاندار آپشن متعارف کروایا جس کے بعد کسی کو بھی غلطی سے بھیجا گیا میسج اس کے دیکھنے سے قبل 7 منٹ کے اندر ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے۔

تاہم اکثر افراد شش و پنج کی کیفیت میں مبتلا رہتے ہیں کہ ان کے دوست یا رشتے دار نے ایسا کون سا پیغام بھیجا جو انہیں فوری طور پر ڈیلیٹ کرنا پڑا۔

آج ہم آپ کو وہ ڈیلیٹ کیا گیا میسج پڑھنے کا طریقہ بتانے والے ہیں، گو کہ کمپنی کی جانب سے ایسا کوئی آفیشل طریقہ یا فیچر متعارف نہیں کروایا گیا جس کے ذریعے آپ اسے پڑھ سکیں لیکن ہمارے بتائے جانے والے طریقے کو آزما کر آپ ضرور اس پیغام کو پڑھنے کے اہل ہوں گے۔

گوگل پلے اسٹور سے ‘نوٹی سیو’ نامی ایپلی کیشن ڈاو¿ن لوڈ کرلیں، اس کے بعد ایپ کھولیں اور نوٹی فکیشن سمیت تمام ا?پشنز کو ان ایبل کردیں۔