بھارت کی لاپرواہی سے پوری دنیاانڈین ڈیلٹا ویرینٹ کا شکار ہے، چوہدری فواد حسین
لاہور(ماینٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بھارت کی لاپرواہی کی وجہ سے پوری دنیاانڈین ڈیلٹا ویرینٹ کا شکار ہے
بھارتی حکومت ایسے اقدامات نہیں کر سکی کہ کرونا وباءپر قابو پایاجا سکے، سندھ حکومت این سی او سی اور وفاق کے فیصلوں کے خلاف انڈسٹری بند کر رہی ہے اس سے ملکی معیشت کا نقصان ہوگا
سندھ حکومت ویکسی نیشن پر زور دے جس انڈسٹری میں 100 فیصد ویکسی نیشن ہو چکی ہے اس کو کھولا جائے ۔ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارتی حکومت ایسے اقدامات نہیں کر سکی کہ کرونا وباءپر قابو پایاجا سکے
بھارت کی لاپرواہی کی وجہ سے پوری دنیاانڈین ڈیلٹا ویرینٹ کا شکار ہے۔ عوام کو مسلسل مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کروناوباءکے پھیلاو¿ کے حوالے سے سندھ حکومت کے فیصلوں پر تشویش ہے۔
ہم نے سمارٹ لاک ڈاو¿ن پالیسی سے کرونا وباءکی تین لہروں کا کامیابی سے مقابلہ کیا ۔ سندھ حکومت این سی او سی اور وفاق کے فیصلوں کے خلاف انڈسٹری بند کر رہی ہے اس سے ملکی معیشت کا نقصان ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی طرف سے لگائی جانے والی پابندیاں عوام کے مشکلات میں اضافے کریں گی، روز گار ختم ہوجائے گا مکمل لاک ڈاون کی بات غیر مناسب ہے۔
اس حوالے سے سپریم کورٹ کا بھی فیصلہ ہے سند ھ حکومت انفردی طور پر فیصلہ نہیں کر سکتی سندھ حکومت این سی اوسی اور وفاقی تجاویز کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کرے ۔
انڈسٹری کو کھولا جائے ، غریب عوام اور تاجر برادری کو اتنا تنگ نہ کیا جائے کہ ان کی کمر ٹوٹ جائے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اتنے عقل مند ہوتے تو کراچی کی یہ حالت نہ ہوتی ۔