Buy website traffic cheap


کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود گوہرخان شوٹنگ پرپہنچ گئیں

ممبئی: کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پربھی بھارتی اداکارہ گوہرخان شوٹنگ پر پہنچ گئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ گوہر خان اس وقت خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ اداکارہ نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آگیا۔

اداکارہ خود کو قرنطینہ کرنے کے بجائے فلم کی شوٹنگ پرپہنچ گئیں، جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ممبئی میونسپل کارپوریشن نے اس متعلق ٹوئٹ میں کہا کہ شہراورعوام کی صحت کے لیے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ کورونا سے متعلق اصول و ضوابط تمام شہریوں کے لیے ہیں