
پاکستان کو ڈیجیٹل معیشت کی طرف لے جانا وقت ضرورت ہے،مشیر تجارت
اسلام آباد (مایٹرنگ ڈیسک) مشیر تجارت عبدالرزاق داوئود نے کہا کہ حالیہ برسوں میں انٹرنیٹ کی آسان رسائی کی بدولت ای۔
کامرس میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ کورونا وبا کے دوران ای۔کامرس کی اہمیت کئی گنا بڑھ گئی ہے۔
پاکستان کو ڈیجیٹل معیشت کی طرف لے کر جانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہمیں چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعت کو دنیا کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے منسلک کر کے مارکیٹ رسائی کے نئے مواقع تلاش کرنا ہوں گے۔
جمعرات کومشیر تجارت عبدالرازق دائود کی زیر صدارت قومی ای کامرس کونسل کا اجلاس ہوا، مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا کہ حالیہ برسوں میں انٹرنیٹ کی آسان رسائی کی بدولت ای۔کامرس میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
کورونا وبا کے دوران ای۔کامرس کی اہمیت کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ پاکستان کو ڈیجیٹل معیشت کی طرف لے کر جانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ہمیں چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعت کو دنیا کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے منسلک کر کے مارکیٹ رسائی کے نئے مواقع تلاش کرنا ہوں گے۔