Buy website traffic cheap


چار ٹانگوں اور چھوٹی ناک والی مچھلی دریافت

ماہر بحری امور مکی چارٹیرس نے وسطی امریکا میں واقع کینبیریا کے سمندر میں چھوٹی ناک اور چار ٹانگوں والی مچھلی دیکھی جو گہرے سمندر میں موجود زمین پر پیروں کی مدد سے چل رہی تھی۔چارٹیرس کا کہنا تھا کہ وہ پہلے تو اس مچھلی کو دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے تھے مگر پھر انہوں نے اس کی ویڈیو اور تصاویر بنائیں تاکہ وہ اس کے بارے میں سب کو بتاسکیں۔

چارٹیرس کا کہنا تھا کہ میں نے اس مچھلی کو خود چلتے ہوئے دیکھا، وہ تیراکی بھی کررہی تھی اور جب تھک جاتی تو زمین پر جاکر ٹانگوں سے چلنے لگتی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ تیراکی کے مقابلے میں ا?ہستہ چل رہی تھی۔ماہرین نے اس مچھلی کی دریافت کو حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ہی غیر معمولی قسم ہے کیونکہ اب تک ایسی کوئی قسم سامنے نہیں آئی تھی۔