Buy website traffic cheap

Discussions are ongoing with Pakistan on technical and development projects; United States

پاکستان کیساتھ تکینیکی اور ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت جاری ہے؛ امریکا

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط ہیں اور تکنیکی و ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت جاری ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ڈپٹی ترجمان ویدانت پٹیل نے واشنگٹن میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک گفتگو سے متعلق میڈیا کو آگاہ کیا۔ایک سوال کے جواب میں ویدانت پٹیل نے بتایا کہ دونوں رہنماﺅں نے ٹیلی فونک گفتگو میں شراکت داری کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے تکنیکی اور ترقیاتی اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ انٹونی بلنکن اور بلاول بھٹو نے ٹیلی فونک گفتگو میں افغانستان میں استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی بات چیت کی۔