Buy website traffic cheap


ویتنام میں غرباء کو اے ٹی ایم کے ذریعے چاولوں کی تقسیم

ہنوئی(مانیٹرنگ ڈیسک)ویتنام میں غربا اور بے روزگاروں کو خوراک کی فراہمی کے لیے ’رائس اے ٹی ایم‘ کا کامیابی کے ساتھ استعمال جاری ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ویتنام میں ایک نجی کمپنی نے بینکوں میں رقم نکالنے کے لیے نصب آٹو میٹڈ ٹالر مشین (ATM) کی طرح ’رائس اے ٹی ایم ‘ ایجاد کی ہے جس سے شہری کسی بھی وقت چاول نکال سکتے ہیں۔یہ مشین ملک کے تمام ہی بڑے شہروں میں نصب کی گئی ہے اور اس مشین سے ضرورت مند ایک وقت میں ڈیڑھ کلو چاول حاصل کر سکتے ہیں۔ اس مشین سے دیہاڑی دار مزدور اور بیروزگار مستفید ہوسکتے ہیں۔

Rice ATM 1

رائس اے ٹی ایم کا آئیڈیا ملک کے معروف بزنس مین نے دیا اور وہی ان مشینوں کے لیے چاول فراہم کر رہے ہیں اس سے قبل ہسپتالوں کو مختلف طبی آلات فراہم کرچکے ہیں اور ایک ٹیکنالوجی کمپنی کے سربراہ بھی ہیں۔

واضح رہے کہ ویتنام میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 262 ہوگئی ہے تاہم ہلاکتیں صفر ہیں۔ حکومت نے ملک بھر میں 15 روز کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے جس کی وجہ سے بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے اور دیہاڑی دار طبقہ کو کھانے کے لالے پڑگئے ہیں۔