Buy website traffic cheap


حیدرآباد میں کورونا وائرس سے ڈاکٹر کا انتقال

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)حیدرآباد میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریض ہلال احمر ہسپتال کے ڈاکٹر نوشاد حسین انتقال کرگئے۔

ڈپٹی کمشنر فواد سومرو کے مطابق ڈاکٹر نوشاد گزشتہ کئی روز سے بیمار تھے اور گزشتہ 6 روز سے چھٹیوں پر تھے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ڈاکٹر نوشاد میں کورونا وائرس کی علامتیں تھیں تاہم ان کا ٹیسٹ نہیں کرایا گیا تھا، ان کی تدفین کے دوران احتیاطی تدابیر اختیارکی گئی تھیں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نوشاد کے انتقال کے بعد ان کی پوری فیملی کے کورونا ٹیسٹ لیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے مشتبہ مریض اور ہلال احمر ہسپتال کے ڈاکٹر نوشاد حسین کی اہلیہ بھی ڈاکٹر ہیں۔