Buy website traffic cheap


روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 27 پیسے سستا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 27 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 27 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ جس کے بعد انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 166 روپے 04 پیسے سے کم ہو کر 165 روپے 77 پیسے ہو گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں امریکی ڈالر کو تنزلی کا سامنا ہے جس کے باعث دنیا بھر کی طرح پاکستان میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کو گراوٹ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ قوی امکان ہے کہ ملک بھر میں آئندہ ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید گراوٹ دیکھنے کو ملے گی۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران ڈالر ایک روپیہ بیس سستا ہوا تھا جس کے بعد انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت 167 روپے 43 پیسے سے گر کر 166 روپے 23 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

دوسرے روز کے دوران ایک مرتبہ پھر روپیہ تگڑا ہوا، انٹر بینک میں ڈالر مزید 61 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی نئی قیمت 165 روپے 62 پیسے ہو گئی ہے۔

تیسرے روز کے دوران انٹر بینک میں ڈالر مزید دو پیسے سستا ہو گیا تھا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 165 روپے 60 پیسے سے کم ہو کر 165 روپے 60 پیسے ہو گئی تھی۔چوتھے روز کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر 44 پیسے مہنگا ہو گیا۔ جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 165 روپے 60 پیسے سے بڑھ کر 166 روپے 04 پیسے ہو گئی ہے۔