
ڈالر ملک کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا ڈالرمیں 1.42 روپے اضافہ
کراچی: اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملک کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا، ہفتے کے آخری کاروباری روز انٹر بینک میں دن کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
جمعہ کو کاروبار کے آغاز پر ہی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر تگڑا دیکھا جارہا ہے، ڈالر کی قدر میں 1.42 روپے اضافے کے بعد ڈالر 176 روپے 40 پیسے پر آگئی ہے۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں میں ڈالر 1روپے 50 پیسے اضافے کے بعد 179.5روپے کا ہوگیا ہے۔