Buy website traffic cheap


گھریلو ناچاقی،بیوی نے شوہرکو ڈنڈے مار کر قتل کردیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)حافظ آباد میں بیوی نے مبینہ طورپرگھریلو ناچاقی پر خاوند کو ڈنڈے مار کرقتل کردیا۔

میڈیا ذرائع کےمطابق حافظ آباد کے علاقے مٹم کے رہائشی 50 سالہ منیر احمد کی فرزانہ کوثر سے 27 سال قبل شادی ہوئی اور ان کے تین بچے تھے، منیر احمد کا اپنی بیوی سے اکثر جھگڑا رہتا تھا اور وہ بیوی کو گھرسے باہر جانے سے منع کرتا تھا۔

رات کے وقت منیر احمد اپنے گھر میں سو رہا تھا کی اس کی بیوی فرزانہ کوثر نے ڈنڈے کے وار سےخاوند کو قتل کردیا۔

پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جب کہ مقتول کے بھائی عاشق حسین کی مدعیت میں ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔