ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کی تعریف پربھارتیوں کو سانپ سونگھ گیا
لاہور(ویب ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی شہراحمدآباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اچھادوست ہے اور اس کے ساتھ امریکہ کے شاندارتعلقات ہیں. ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کی تعریف کرنے پر سٹیڈیم میں موجود ایک لاکھ بھارتیوں کو سانپ سونگھ گیا.
بھارتی دورے کے موقع پر ریاست گجرات کے سب سے بڑے شہر احمد آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہت اچھے ہیں، جس کا سرا ان کوششوں کو جاتا ہے، اسلام آباد کے ساتھ بڑی پیش رفت کے آثار دیکھنا شروع ہوگئے ہیں اور کشیدگی میں کمی، وسیع استحکام اور جنوبی ایشیا کی تمام اقوام کے لیے بہتر مستقبل کے لیے پرامید ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب سے قبل بھارتی شائقین اونچی اونچی آوازیں لگا رہے تھے تاہم امریکی صدر کی طرف سے پاکستان کی تعریف کرنے کے بعد بھارتیوں کو سانپ سونگھ گیا اور سب کے سب خاموش ہو گئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا اور بھارت دہشت گردوں کو روکنے اور ان کے نظریے سے لڑنے کے لیے پرعزم ہیں، جب سے دفتر سنبھالا ہے میری انتظامیہ پاکستان کے ساتھ بہت مثبت انداز میں کام کر رہی ہے۔