Buy website traffic cheap


افغان صدارتی محل کے درجنوں ملازمین کورونا میں مبتلا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے صدارتی محل کے درجنوں ملازمین میں کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔

افغان صدارتی محل میں پہلے کورونا کے 20 کیسز رپورٹ ہوئے تھے تاہم نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اب یہ تعداد 40 تک پہنچ گئی ہے۔حکومت کی جانب سے صدارتی محل کے ملازمین میں کوروناوائرس کی تشخیص کی تصدیق نہیں کی گئی اور نہ ہی افغان صدر اشرف غنی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آیا وہ بھی اس سے متاثر ہو ئے ہیں یا نہیں؟

یاد رہے 90 کی دہائی میں افغان صدر اشرف غنی کینسر کے باعث اپنے معدے کا کچھ حصہ کٹوا چکے ہیں۔

افغانستان میں کورونا وائرس سے اب تک ساڑھے 900 کے قریب افراد متاثر اور 33 ہلاک ہو چکے ہیں۔