Buy website traffic cheap


مکہ مکرمہ اور جدہ کے درجنوں علمائے کرام کو عہدوں سے ہٹادیا گیا

مکہ مکرمہ: سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ اور جدہ کے درجنوں علمائے کرام کو عہدوں سے ہٹادیا ہے۔سعودی وزارت مذہبی امور نے 54 علمائے کرام اور خطیبوں کو عہدوں سے ہٹاتے ہوئے کام سے روک دیا ہے جب کہ دیگر اداروں کو بھی ان تمام افراد سے کسی بھی قسم کی سرگرمی جاری رکھنے اور تعاون نہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔

سعودی وزارت مذہبی امور کے مطابق عہدوں سے ہٹائے گئے علما کی جانب سے انتظامی خلاف ورزیاں اور بے قاعدگیاں سامنے ا?ئی تھیں جس کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا، اس کے علاوہ اس فیصلے کا مقصد سعودی معاشرے کو ان افراد کے خیالات اور نظریات سے بچانا ہے۔