Buy website traffic cheap


وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس جاری ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ سمیت دیگر حکام بھی شریک ہیں۔

قومی اقتصادی کونسل اجلاس میں بجٹ اہداف کی منظوری دی جائے گی، اور ترقیاتی بجٹ کی منظوری بھی متوقع ہے

وفاقی ترقیاتی بجٹ 900 ارب اور صوبوں کا ترقیاتی بجٹ 1235 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے

آئندہ مالی سال کے لئے شرح نمو 4.8 سے 5 فیصد تک کا ہدف رکھنے کی بھی تجویز ہے، اجلاس میں افراط زر سمیت دیگر اہداف بھی رکھے جائیں گے۔