Buy website traffic cheap


خواجہ سراوں کیلئے کمپیوٹر کوڈنگ اور انگلش کی تعلیم

کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں خواجہ سراو¿ں کو انگریزی کی تعلیم کے ساتھ کمپیوٹر کوڈنگ کی تعلیم بھی دی جائے گی۔کراچی کے مدارس میں بھی ٹیکنالوجی کی تعلیم عام کی جائے گی۔ملک میں یکساں نظام تعلیم کے ساتھ ساتھ معیاری اور آسان نظام تعلیم کا عزم لیے کوڈڈ مائنڈز نامی ادارہ سرگرم ہے۔

کراچی کے لاکھوں بچے تو تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوہی رہے ہیں۔ کراچی کے خواجہ سراو¿ں کو انگریزی کی بنیادی تعلیم دینے کے ساتھ کمپیوٹر کوڈنگ بھی سکھائی جارہی ہے۔پائلٹ پراجیکٹ کے تحت خواجہ سراو¿ں کو کوڈنگ کی آن لائن تعلیم دی جارہی ہے۔ جینڈر انٹرایکٹیو الائنس سے وابستہ خواجہ سرا اس پراجیکٹ کو لے کر کافی پرامید ہیں۔

سی ای او کوڈڈ مائنڈز پیٹر ٹرپی نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل میں حکومت کے ساتھ مل کر مختلف پراجیکٹس پر کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔نجی ادارہ اگلے مرحلے میں کراچی کے مدارس میں بنیادی تعلیم کے ساتھ ٹیکنالوجی کی تعلیم سے آراستہ پراجیکٹس کا آغاز بھی کرے گا۔