Buy website traffic cheap

قبرستان

مصرمیں دوبھائیوں کو والد کی میت قبرستان سے نکال گھرمیں دفن کرنا مہنگاپڑگیا

لاہور(ویب ڈیسک): مصر کی ایک عدالت نے اپنی نوعیت کے ایک انوکھے مقدمہ میں دو بھائیوں کوتین سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے والد کی میت قبرستان سے نکال کر اپنے گھر کے اندر دفن کردی تھی۔خبررساں ادارے کے مطابق 57 سالہ ربیع محمد علی اور 47 سالہ بطل محمد علی نے اپنے مرحوم والد الشیخ فائز علی کی قبر کشائی کے بعد ان کی میت وہاں سے نکالی اور اسے گھر کے اندر لا کردفن کردیا۔ دونوں بھائیوں نے دعوی کیا کہ انہوں نے یہ سب کچھ رات کو خواب دیکھنے کے بعد کیا ہے۔ دونوں کا کہنا تھا کہ ان کے والد نے انہیں خواب میں وصیت کی میری میت کو قبر سے نکال کر گھر کیاندر دفن کریں۔دونوں بھائیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک ہی رات یہ خواب دیکھا۔ بیدار ہوتے ہی وہ قبرستان پہنچے۔ اپنے والد کی قبر کشائی کی اور میت گھر لےآئے جہاں 20 افراد کی موجودگی میں انہیں گھر کے اندر دفن کیا گیا۔عدالت نے اس اقدام کو غیرقانونی قرار دے کر ملزمان کو تین تین سال قید کی سزا سانئی ہے

شہری کو دورانِ پروازاپنے اعضائے مخصوصہ کیساتھ چھیڑچھاڑمہنگی پڑگئی، ویڈیو وائرل
لاہور(ویب ڈیسک):پاکستانی شہری کو دورانِ پروازاپنے اعضائے مخصوصہ کیساتھ چھیڑچھاڑمہنگی پڑگئی، ساتھ بیٹھی معروف انسانی حقوق کی کارکن اوروکیل نے ویڈیوبناکر سوشل میڈیاپرڈال دی. معرو ف وکیل اور سماجی کارکن نگہت داد کے ساتھ بھی دوران پرواز پیش آیا لیکن انہوں نے اسے نظر انداز کر نے کی بجائے اس شخص کو اس کی سزا دلوانے کا فیصلہ کیا اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دیا ساتھ ہی جہاز کے عملے کو بھی اس کی مکروہ حرکات سے آگاہ کیا ۔نگہت داد کی جانب سے جاری کر دہ ویڈیو میں یہ واضح طو پر دیکھا جاسکتاہے کہ ایک شخص مسلسل اپنے عضو مخصوصہ کو سہلانے میں مصروف ہے جبکہ اس کی برابر والی نشست پر نگہت داد براجمان ہیں ۔ جو کہ اس شخص کی مسلسل اس حرکت پر پریشان دکھائی دیتی ہیں تاہم آخر کار انہوں نے اسے سبق سکھانے کا فیصلہ کیا ۔نگہت داد نے اس ویڈیو کے ساتھ پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ یہ شخص عوام جگہ پر مسلسل اپنے عضو مخصوصہ کو 5 منٹ میں 15 مرتبہ سہلا رہاہے آپ اس رویے کو کیا نام دیں گے ،اس آدمی کی وجہ سے میں پرواز میں شدید پریشان ہو گئی ہوں اور یہ ویڈیو میں نے اس لیے بنائی ہے کیونکہ لوگ اس کا ثبوت مانگتے ہیں ۔نگہت داد کا کہناتھا کہ میں نے قطر ایئر ویز کے عملے کو اس کے خلاف شکایت کی جنہوں نے فوری عمل کرتے ہوئے اس کی سیٹ تبدیل کروائی ، لیکن مجھے حیرت اس وقت ہوئی جب ہم ایئر پورٹ پر لینڈ کیے تو وہاں پر ایف آئی اے کے افسر پہلے سے کھڑے انتظار کر رہے تھے جنہوں نے اسے جہاز میں سے فوری حراست میں لے لیا ۔