Buy website traffic cheap


احساس کیش پروگرام،امریکا کی جانب سے 50 لاکھ ڈالر کی امداد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کی جانب سے احساس کیش پروگرام کے تحت 50 لاکھ ڈالر کی امداد مہیا کی جا رہی ہے۔

پاکستان میں امریکا کے سفیر پال جانز نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ پاکستان اور امریکا مل کر کورونا وائرس کو شکست دیں گے۔ دونوں ممالک کی شراکت داری وائرس کی روک تھام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو مستحکم بنا رہی ہے۔ امریکا کی جانب سے احساس کیش پروگرام کے تحت 50 لاکھ ڈالر کی امداد مہیا کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ یونیسف کے تعاون سے پچاس اداروں کو آلات کی فراہمی کا اعلان کرتا ہوں۔ وبا کی روک تھام کے مشترکہ اقدامات کے لیے ڈیڑھ کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے جس میں سے 25 لاکھ ڈالرامریکی عوام نے فراہم کیے ہیں۔بچوں کے لیے 336 میٹرک ٹن تیار شدہ خوراک مہیا کر یں گے۔ معاشی طور پر کمزور افراد کو محفوظ بنا رہے ہیں.پناہ گزینوں اور مقامی لوگوں کو معاونت فراہم کی جائے گی.

امریکی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ 70 ہزار مستحق خاندانوں کے لئے خوراک اور اشیائے ضرورت کی خریداری کے لیے اضافی مدد میسر آئے گی۔ ہنگامی آپریشن کے صوبائی مراکز کو جدید سہولتوں کی فراہمی کی جائے گی.شعبہ صحت کے کارکنوں کو مریضوں کا علاج گھر پر کرنے کی تربیت دی جا رہی ہے اور امریکا کی جانب سے موبائل لیب بھی فراہم کی جا رہی ہے.