Buy website traffic cheap


راولپنڈی میں 8 انتہا ئی منظم قرنطینہ سینٹرز قائم کردیئے گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس کے تناظر میں پنجاب حکومت کی ہدایت پر راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ کے اہم پیشگی اقدامات ضلعی و تحصیل سطح پر 8 انتہا ئی منظم قرنطینہ سینٹرز قائم کردیئے گئے۔

سینٹرزمجموی طور پر 190 سے زائد کمروں اور 10ہالز پر مشتمل نجی کیڈٹ کالجز، ہاسٹلز، اور نجی و سرکاری سکولوں میں قائم کیے گئے ہیں جہاں مطلوبہ سہولیات بھی فراہم کردی گیں ہیں۔ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے متاثرہ و مشتبہ مریضوں کو ایس او پی کے مطابق الگ تھلگ رکھ کر طبی امداد دینے و تشخیص کے لیے اہم راولپنڈی میں بھی اقدمات اٹھائے گئے ہیں۔ جس کے تحت راولپنڈی اور تمام تحصیلوں میں 8 قرنطینہ سینٹرز قائم کردیئے گئے۔

قرنطینہ سینٹرزسرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں و نجی کیڈٹ کالجز میں قائم کیے گئے ہیں۔ موٹر وے سے راولپنڈی کو ملانے والے چکری کے مقام پر 55 کمروں کے کیڈٹ کالج چکری، راولپنڈی میں بھی 30 کمروں اور 10 ہالزپر مشتمل نجی کیڈٹ کالج، ٹیکسلا میں 68 کمروں کے سرکاری ہاسٹل، کہوٹہ میں 20 کمروں کے گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز، کلر سیداں میں 7کمروں کے بوائز کالج، کوٹلی ستیاں میں 14 کمروں پر مشتمل سکول، مری میں 12 کمروں پر مشتمل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گھوڑا گلی میں قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے تمام سینٹرز میں بجلی گیس اور پینے و استعمال والے پانی کی فراہمی بھی یقینی بنائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیکلیئر کیے گئے قرنطینہ سینٹرز کی بلڈنگ کی مجموعی کیپسٹی 1300 افراد کی ہے اور عمارتوں میں واش رومز کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔