Buy website traffic cheap


بہت جلد انسان دماغ سے کمپیوٹر کو استعمال کرسکیں گے ؛ ماہرین

لاہور(ویب ڈیسک) بہت جلد انسان ہاتھ سے چھوئے بغیر دماغ سے کمپیوٹر کو استعمال کرسکیں گے اور جانوروں پر یہ تجربات کامیاب ثابت ہوئے ہیں، یہ بات ٹیسلا اورسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے بانی ایلون مسک نے بتائی۔

تفصیلات کے مطابق : ایلون مسک کی ایک اور کمپنی نیورلنک انسان دماغ اور کمپیوٹر کو براہ راست منسلک کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس ٹیکنالوجی کی انسانوں پر آزمائش 2020 میں شروع کر دی جائے گی۔ یوٹیوب پر لائیو سٹریمنگ کے دوران ایلون مسک کا کہنا تھا کہ جانوروں پر تجربات کامیاب رہے ہیں ایک بندر اپنے دماغ سے کمپیوٹر کنٹرول کرنے کے قابل ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ کمپنی کے سائنسدانوں کی جانب سے جلد مزید تحقیقی نتائج کو جاری کیا جائے گا۔ اس کمپنی کے قیام کا مقصد دماغی اور ریڑھ کی ہڈی کی انجری یا پیدائشی نقائص کے شکار افراد کی مدد کی جا سکے اور اس ٹیکنالوجی سے چلنے پھرنے یا فہم سے محروم افراد کا علاج ممکن ہوسکے، مگر طویل المعیاد بنیادوں پر اس ٹیکنالوجی کا مقصد ڈیجیٹل سپرانٹیلی جنس لیئر کو تشکیل دینا ہے۔انسانوں کو مصنوعی ذہانت سے منسلک کرنے کا کام تاحال زیر تکمیل ہے، حیران کن طور پر طبی ماہرین ایلون مسک آرٹی فیشل انٹیلی جنس کو ماضی میں انسانیت کے لئے خطرہ قرار دے چکے ہیں۔