عمران ہاشمی کی نئی فلم کا نام ریلیز سے ایک ہفتہ قبل تبدیل
لاہور(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے مشہور اداکار عمران ہاشمی کی نئی فلم کا نام ریلیز سے ایک ہفتہ قبل تبدیل کردیا گیا ۔اداکار عمران ہاشمی کی فلم’چیٹ انڈیا‘کا نام بھارتی سنسر بورڈ کے اعتراض کے بعد ریلیز سے ایک ہفتے قبل تبدیل کردیاگیا۔
ذرائع کے مطابق : اداکار عمران ہاشمی کی فلم’چیٹ انڈیا‘ریلیز سے قبل ہی مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔ چند روز قبل ہندو انتہا پسند جماعت شیوسینا کی دھمکی کے بعد فلم کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کی گئی تھی اور اب فلم کانام تبدیل کردیاگیاہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سنسر بورڈ کو فلم کے پرانے نام پر اعتراض ہے سنسر بورڈ کمیٹی کا کہنا ہے کہ فلم کا نام ’چیٹ انڈیا‘فلم کے مواد کی غلط انداز میں تشریح کررہاہے۔ لہٰذا فلم کا نام ’چیٹ انڈیا‘سے تبدیل کرکے’وہائے چیٹ انڈیا‘کردیاگیاہے۔ دوسری جانب فلم کے شریک پروڈیوسر تنوج کا کہنا ہے کہ فلم کی تشہیر اس کے پرانے نام سےکی جاچکی ہے فلم 18 جنوری کو ریلیز ہونے والی ہے اور ریلیز سے محض ایک ہفتے قبل فلم کو نئے نام کے ساتھ ریلیز کرنے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں تھا۔
شاہ رخ خان کیلئے بڑی خوشخبری:مشہور زمانہ فلم کادوسرا سیکوئل بنانے کا اعلان
لاہور(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ۔بالی ووڈ کی مشہور فلم سیریز ’ڈان‘ کا دوسرا سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار و اداکار فرحان اختر نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی مشہور فلم سیریز ’ڈان‘ کا دوسرا سیکوئل کا بنانے کا اعلان کردیا ہے۔جس کے بعد بالی ووڈ میں ہر طرف مداحوں کو اس فلم کے ریلیز ڈیٹ کا انتظار ہونے لگا ہے ۔ بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم نے پہلے بھی بہت کامیابی حاصل کی تھی۔ مگر اب یہ دیکھنا ہو گا کہ کیا یہ فلم بھی اس طرح کامیاب ہو گی ہانہیں ؟
ذرائع کے مطابق:بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار اور اداکار فرحان اختر ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’گلی بوائے‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس کی ریلیز کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہدایت کار نے فلم کے مرکزی کرداروں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کے ہمراہ فلم کے ٹریلر کی لاو¿نچنگ کی تقریب کے دوران بڑا اعلان کردیا۔ مزید بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرحان اختر نے فلم ’ڈان‘ کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ان دنوں فلم ’اسکائے از نک‘ میں بطور اداکار کام کر رہا ہوں جس کے بعد ایک بہت ہی خاص فلم بنانے کا اعلان کیا جائے گا لیکن ا±س کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ لیکن شائقین بہت جلد یہ خبر بھی سن لیں گے جس کا سب کو بے صبری سے انتظار ہے۔