Buy website traffic cheap


انگلینڈ کے کپتان جو روٹ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں۔ماہِ اگست کے بہترین کھلاڑیوں کیلئے جو روٹ سمیت پاکستان کے شاہین آفریدی اور بھارت کے جسپریت بھمرا کی بھی نامزدگی ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ آئی سی سی نے 2021 کےاآغاز میں کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کے پیش نظر نئے ایوارڈ متعارف کرائے تھے جن میں پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ بھی شامل تھا، یہ ایوارڈ مرد اور خواتین کرکٹرز کو دیا جاتا ہے۔