Buy website traffic cheap

English captain Javed Miandad broke the record

انگلش کپتان نے جاوید میاندادکا ریکارڈ توڑدیا

انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوروٹ نے پاکستان کے سابق مایہ ناز بلے باز جاوید میانداد سے داد لینے کے مستحق بن گئے اور انڈیا کے خلاف میانداد کا رکارڈ توڑ دیا

میانداد نے 39 اننگز میں چھ سنچریوں کی مدد سے بھارت کے خلاف2ہزار 228 رنز بنائے تھے۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے جاوید میانداد کا ریکارڈ 41ویں ٹیسٹ اننگز میں توڑا۔

جو روٹ نے بھارت کیخلاف سات سنچریوں کی مدد سے 2ہزار 230 رنز بنالیے ہیں۔ٹیسٹ فارمیٹ میں بھارت کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کے نام ہے جو 2 ہزار 555 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔
دوسرے نمبر پر انگلینڈ کے سابق کپتان الیسٹر کک ہیں جنہوں نے 54 اننگز میں بلے بازی کی اور 2ہزار 431 رنز بنائے جس میں 7 سنچریاں بھی شامل ہیں۔ویسٹ انڈیز کے کلائیو لائیڈ کا تیسرا نمبر ہے جنہوں نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 44 اننگز کھیلی ہیں اور 2 ہزار 344 رنز بنائے ہیں۔