Buy website traffic cheap


بلند حوصلہ گرین شرٹس چمچماتی ٹرافی تھامنے کیلیے بے تاب

لاہور: بلند حوصلہ گرین شرٹس چمچماتی ٹرافی تھامنے کیلیے بے تاب ہیں جب کہ آج چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں تیسری کامیابی سے مشن مکمل ہوجائے گا۔پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز میں 2-1سے برتری ثابت کرنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریزکا بھی فتح کے ساتھ آغاز کیا، اسٹار کرکٹرز سے محروم میزبان ٹیم کے بیٹسمینوں نے اچھا مجموعہ حاصل کیا۔

پاکستانی پیسرز نے اختتامی5اوورز میں قدرے بہتر بولنگ کی، جواب میں مہمان بیٹنگ لائن میں محمد رضوان ایک اینڈ پر ڈٹے رہے، رن ریٹ کا خسارہ فہیم اشرف نے کم کردیا جس کی وجہ سے پاکستان نے ایک گیند قبل فتح حاصل کرلی، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں مہمان بیٹنگ مشکلات کا شکار رہی، بابر اعظم نے سست روی سے کھیلتے ہوئے ففٹی بنائی،وہ آخر میں اپنا گیئر تبدیل کرنے سے قبل ہی آﺅٹ ہوگئے، ہدف اتنا آسان تھا کہ پروٹیز نے 14اوورز میں حاصل کرلیا،جوہانسبرگ میں 2میچز کے بعد دونوں ٹیموں نے سنچورین کا رخ کیا۔

بدھ کو تیسرے میچ میں پاکستانی بولرز ابتدا میں وکٹیں حاصل کرسکے نہ رنز ہی روک پائے،آخر میں قدرے بہتر بولنگ کی،ہدف بڑا ہونے کے باوجود بابر اعظم اور محمد رضوان نے پروٹیز کے حوصلے پست کردیے، چوتھا اور آخری میچ جمعے کو سنچورین میں ہی کھیلا جائے گا، پاکستان کیلیے ٹرافی پر قبضہ جمانے کا اچھا موقع ہے، جنوبی افریقہ نتیجہ 2-2کرنے کی کوشش کرے گا۔

گرین شرٹس کو ان فارم بابر اعظم اور محمد رضوان کی اوپننگ جوڑی راس آگئی،اس لیے فخرزمان کو تیسرے نمبر پر ہی بھیجا جائے گا،محمد حفیظ ابھی تک کھل کر صلاحیتوں کے جوہر نہیں دکھاس کے،ان کیلیے سیریز کا خوشگوار انداز میں اختتام کرنے کا آخری موقع ہوگا، حیدر علی کو مڈل آرڈر میں کھلانے کا تجربہ ابھی تک کامیاب نہیں ہوا،وہ فیصلہ کن میچ میں کچھ کردکھانے کیلیے بے تاب ہوں گے،آصف علی کو بیٹنگ کا موقع نہیں ملا،وہ ون ڈے سیریز کی ناکامیوں کا ازالہ کرنے کیلیے کوشاں ہوں گے۔