Buy website traffic cheap

Ertugrul Ghazi's return to Pakistan

ارطغرل غازی کی رواں ہفتے دوبارہ پاکستان آنے کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرگردش

لاہور: ترک ڈراما سیریل ”دیریلش ارطغرل“ میں ارطغرل غازی کا کردار اداکرنے والے ادا کار اینگن التان دزیاتن کی دوبارہ پاکستان آنے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔اینگن التان دزیاتن المعروف ارطغرل غازی کو گزشتہ ماہ پاکستان لانے والے پاکستانی بزنس مین اور ٹک ٹاکر میاں کاشف ضمیر کے نام سے منسوب انسٹاگرام اکاو¿نٹ سے ایک بار پھر ارطغرل کے پاکستان آنے کی خبر شیئر کی گئی ہے۔
انسٹاگرام پر کاشف ضمیر کی ارطغرل کے ساتھ تصویر شیئر کی گئی اور ساتھ ہی پیغام درج کیا گیا کہ ارطغرل اگلے تین روز میں دوبارہ پاکستان آئیں گے۔ تاہم یہ اکاو¿نٹ واقعی کاشف ضمیر کا اصل اکاونٹ ہے یا کوئی جعلی اکاونٹ اس حوالے سے فی الحال کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔

واضح رہے کہ نجی فرم کے مالک اور ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے اینگن التان کے ساتھ ایک ملین ڈالر کا معاہدہ کیا تھا اور اسی معاہدے کی مزید کارروائی کے لیے اینگن التان گزشتہ ماہ پاکستان کے شہر لاہور ا?ئے تھے۔

تاہم ارطغرل کے واپس ترکی جانے کے بعد کاشف ضمیر کے فراڈ، چوری اور ڈکیتی سمیت 8 مقدمات میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا تھا اور کاشف ضمیر کو گرفتار بھی کیا گیاتھا۔ بعد ازاں یہ خبریں سامنے ا?ئی تھیں کہ اینگن التان نے کاشف ضمیر کے ساتھ ایک ملین ڈالر کا معاہدہ منسوخ کردیا ہے اور وہ اب پاکستان بھی نہیں آئیں گے۔